Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:28:08 GMT

2 ملازمہ گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان  لے اڑیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

2 ملازمہ گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان  لے اڑیں

ماڈل ٹاؤن میں 2 ملازمہ تاجر کے گھر سے کروڑوں روپے کے زیورات اور سامان  لے اڑیں۔ایف آئی آر کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات 22 جنوری کو تاجر شاہ زیب اکرم کے گھر پر ہوئی، تاجر نے واردات سے ایک روز قبل  2 خواتین کو گھریلو ملازم رکھا تھا۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملازم خواتین نے اپنے 2 مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اہلخانہ کو یرغمال بنایا جس کے بعد وہ 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  جب کہ سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق

لاہور(نامہ نگار)گلبرگ میں لبرٹی چوک پارکنگ پلازہ کے تہہ خانے سے سامان چرانے کی کوشش میں نوجوان لوہے کے جنگلے میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کے مطابق تہہ خانے سے سامان چوری کرنے کی نیت آنے والا نامعلوم ملزم تہہ خانے میں لگے لوہے کے تنگ جنگلے میں منہ پھنس جانے سے ہلاک ہو گیا۔متوفی کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔اس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
  • خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار