لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2 ہزار کمپنیوں کو 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ نئی آگ سے متاثرہ کاسٹیک کے علاقے سے انخلا روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب برفانی طوفان نے بھی امریکا میں تباہی مچائی ہوئی ہے، برفانی طوفان سے جنوب مشرقی ریاستیں منجمد ہوگئیں ہیں۔
امریکی ریاستیں ٹیکساس، کیرولینا، کولوراڈو اور فلوریڈا برف سے ڈھک چکی ہیں۔ شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں اسکولز بند کر دیے گئے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
ادھر مغربی نیویارک میں شاہراہوں پر درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں علاوہ ازیں فضائی اور زمینی سفری رکاوٹیں کئی دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ آج لاس اینجلس کا دورہ کریں گے اور آگ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا، آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
رائل چیلنجرز بینگلورو (آر سی بی) کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے آئی پی ایل 2025ء کے ایک اہم مقابلے میں پنجاب کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک نیا اور تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
میچ میں کوہلی نے ناقابلِ شکست 73 رنز 54 گیندوں پر بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا۔
یہ ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں 59 واں نصف سنچری (ففٹی) اسکور تھا اور مجموعی طور پر یہ ان کی 67 ویں ففٹی یا اس سے زیادہ رنز کی اننگز تھی۔
اس کارکردگی کے ساتھ کوہلی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا، ان کے ریکارڈ میں اب 59 ففٹیز اور 8 سنچریاں شامل ہیں۔
پنجاب کنگز کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ویرات کوہلی اور دیودت پڈیگل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز جوڑے، جس نے آر سی بی کی جیت کی بنیاد رکھ دی، پڈیگل نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
آر سی بی نے 7 گیندیں باقی رہتے ہوئے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
شائقینِ کرکٹ ایک مرتبہ پھر کوہلی کے ناقابلِ تسخیر عزم اور کلاس کے معترف ہو گئے ہیں۔
Post Views: 3