صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کیلئے 4 ممبران کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی ارکان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 ارکان کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے رانا شفیق پسروری کو تین سال کیلئے دوسری مرتبہ بطور رکن اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمان بخاری کو بھی ارکان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ چاروں اراکین کو تین سال کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل کی منظوری دی
پڑھیں:
غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
کوئٹہ میں ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کبیر شاکر نے کہا کہ بدامنی، بے روزگاری کیوجہ سے صوبے کے عوام پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26 اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے۔ تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ بدامنی، بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں۔ روزگار برائے فروخت، بارڈر بند، بدامنی اور بدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مطالبات جائز ہیں۔ حکمرانوں کو عوام کے حقوق پر توجہ دینی چاہئے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار میسر ہے نہ تعلیم و کاروبار کے مواقع ہیں۔ تاجر تجارت نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں ہم ایوان کے اندر اور باہر مظلوموں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔