درِفشاں سلیم نے فیشن گیم کا لیول پھر سے ہائی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے سفید آؤٹ فٹ میں کروایا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔در فشاں سلیم ایک ایسی اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے جن کی وجۂ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی بھی ہے۔
درِفشاں سلیم کے نام سے جُڑی دلچسپ کہانی کیا؟
در فشاں سلیم نے ڈرامہ دلربا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں سب سے پہلے شہرت بخشنے والا ڈرامہ کیسی تیری خودغرضی ثابت ہوا۔یوں توپردیس اوربھڑاس بھی درِ فشاں کے مشہور ڈرامے ہیں لیکن ان کی شہرت میں رواں سال حیران کن اضافے کا سبب بننے والا ڈرامہ عشق مرشد ثابت ہوا جس میں وہ خوبرو اداکار بلال عباس کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں جبکہ اسی کے ساتھ ڈرامہ خئی میں وہ ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آئیں جو خاندان کا بدلہ قاتلوں سے لیتی ہے۔درِفشاں کی اداکاری تو اچھی ہے لیکن لیکن انکے فیشن سینس کے بھی مداح دیوانے ہیں اور یوں کہیے کہ درِفشاں جو بھی پہنتی ہیں ان پر جچتا ہے۔درِفشاں کی دلکش مسکراہٹ اور ہستی ہوئی آنکھوں کے چرچے ہر سو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام ریل ہو یا ریمپ ورک، وہ اپنی دلکش مسکراہٹ چہرے پر لازمی سجائے رکھتی ہیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شامل تصاویر میں وہ بے حد سادہ تیار ہیں لیکن اتنی دلکش نظر آرہی ہیں کمنٹ سیکشن میں فینز تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہے ہیں۔شیئر کی گئیں تصاویر میں درِفشاں سلیم سفید سوئٹ شرٹ کے ساتھ میچنگ ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں جو انکی صاف رنگت کو مزید نکھار رہا ہے۔درِفشاں نے زلفوں کو بھی کس کر پونی میں باندھ رکھا ہے جس کو اسٹائل بخشتے ہوئے گوگلز سر پر ٹکا رکھے ہیں۔؎کمنٹ سیکشن میں کوئی درِفشاں سلیم کو اپنا کرشقرار دیتا نظر آرہا ہے تو کوئی انہیں اپنےخوابوں کی ملکہ کہہ رہا ہے۔
امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فشاں سلیم ہے در فشاں کے ساتھ
پڑھیں:
معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام تو حقیقی ہے لیکن یہ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں کا مرہون منت ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی استحکام حقیقی ہے اس میں شک نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے اور دیگر چیزوں کی بھی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو جو فارن ایکسچینج کی ضرورت ہوتی ہے اس میں ڈالر بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس بھی ہو رہا ہے اور ریزرو بھی بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر تیل کی قیمت 80،90 ڈالرپربھی گئی تو ہماری معیشت میں اتنی طاقت نہیں کہ ہم استحکام برقرار رکھ سکیں، حکومت نے کسی قسم کا ریفارم نہیں کیا اور وقت ضائع کیا ہے، پائیدار معاشی استحکام کے لئے حکومت نے جو بنیادی اصلاحات کرنی تھیں وہ نہیں کیں۔
پروگرام میں شریک سینئر تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ نہ تو اسٹیبلشمنٹ اپنی پوزیشن سے ہٹ کر کوئی ڈیل کرے گی اور بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان بھی نہیں کریں گے۔
سینئر تجزیہ کار عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لئے راہیں نکلنے کے مواقع موجود تھے اور ابھی بھی نکل سکتی ہیں لیکن سب سے بڑی رکاوٹ اس میں تحریک انصاف خود نظر آتی ہے۔
کینیڈا کے عام انتخابات میں انتخابی سرگرمیوں میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے شہریوں کی لبرل پارٹی کی حمایت
مزید :