کراچی:

سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔

اس واقعہ میں جاں بحق  ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک زخمی تاحال زیرعلاج ہے، پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن تھانے کےعلاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں  گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی۔ زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم زخمی ہونے والا بچہ 6 سالہ ایلن ولد شہزاد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر غلام حسین پیر زادہ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارات لیکر جانے والے  افراد شادی میں فائرنگ کررہے تھے، اسی دوران حادثاتی فائرنگ سے واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں استعمال کیا ہونے والا پستول برآمد کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 3 افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ سے

پڑھیں:

پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔

گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی