Express News:
2025-04-22@06:15:19 GMT

پاکستان امریکی مارکیٹ میں رسائی کی کوشش کرنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

پاکستان امریکی مارکیٹ میں رسائی کی کوشش کرنے لگا، اعلیٰ آفیشلز کے دورے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں سمیت مستقبل میں میچز کرانے کی راہیں تلاش کی جانے لگیں۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرکٹ کا کھیل تارکین وطن ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد کے سبب تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے، گزشتہ برس آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، نیویارک میں پاک بھارت مقابلہ شائقین سے کھچا کھچ بھرے میدان میں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں، چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے وہاں گئے تھے، دونوں پاکستانی آفیشلز نے کرکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: سرفراز اور روسو کی جگہ کون لے گا؟ گلیڈی ایٹرز کو نیا کپتان مل گیا

ذرائع کے مطابق امریکی کرکٹ لیگ میں بیشتر ٹیم مالکان بھارتی ہیں، کرکٹ ایسوسی ایشن کا بھی یہی حال ہے، ایسے میں پاکستان کیلیے وہاں جلد قدم جمانا آسان نہ ہوگا، البتہ بڑی مارکیٹ کو تنہا بھارت کیلیے چھوڑ دینا بھی مناسب نہیں، اسی لیے پی سی بی مختلف راہیں تلاش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں، پی سی بی الگ سے کتنی رقم ادا کرے گا؟

پی ایس ایل سیزن 11 میں 2 نئی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی، امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ان کے ساتھ بھی بات چیت ہو گی، ان میں سے کوئی ایک ٹیم لے سکتا ہے، ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ہے، وقت آنے پر اس حوالے سے دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آئے گا، اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے بھی آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں اسٹارز فرنچائزز کی جیب پر بوجھ نہیں بنیں گے، مگر کیسے؟

ذرائع نے بتایا کہ یہ دورہ محض آغاز ہے، راتوں رات کچھ ممکن نہیں، البتہ پی سی بی نے امریکی کرکٹ میں انٹری کی کوشش ضرور شروع کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ایس ایل

پڑھیں:

طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہماری قیادت کےخلاف بھی سارے بوگس کیسز بنائےگئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کےحوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، حکومت سے مذاکرات میں بھی ہم نے بانی تک رسائی کی شرط رکھی تھی، بانی پی ٹی آئی تک رسائی کے معاملے پر حکومت خوفزدہ ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر بطور وکیل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرلیتے ہیں، طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ بشریٰ بی بی تک وکلا کی رسائی نہیں ہورہی، وہ کیسے کسی کی رسائی روکیں گی، میں نے استعفیٰ دینے کا خود فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کو سکول کی طرح  اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا، ووٹ بیچنے والوں کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ مقتدرہ سے مذاکرات کا کوئی معاملہ نہیں چل رہا، بطور اپوزیشن لیڈر مقتدرہ کے کسی نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر نے پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوش خبری سنادی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب