لیسکو عملے پر حملہ ، جواد احمد اور عدیل کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
شاہین عتیق: لیسکو کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے معاملے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے تاحال مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ جواد احمد اور عدیل پر لیسکو کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
سجل علی کے ساتھ تعلقات،فیروزخان کی والدہ نے خاموشی توڑدی
ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 30 جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تفتیش کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی
---فائل فوٹوراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عمر ایوب کی درخواست پر دلائل کے لیے بابر اعوان نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس سے متعلق عمر ایوب کی درخواست پرحکمنامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے 24 اپریل تک عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔
راجہ بشارت، صنم جاوید، مشال یوسفزئی، سمابیہ طاہر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
پراسیکیوشن نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کر دی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں۔