ڈاکٹر فوزیہ کا اپنی اسیر بہن کے نام خط
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی گزشتہ سال جب اپنی بہن سے ایف ایم سی کارسویل جیل میں ملاقات کر کے وطن واپس لوٹی تھیں تو انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ میں امریکہ اپنی بہن سے ملنے نہیں بلکہ اسے واپس وطن لانے کے لیے جانا چاہتی ہوں۔
گزشتہ برس ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمے کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کے دفتر میں ان کے وکیل کلائیو اسمتھ نے Clemency Petition # C310439 دائر کی تھی۔ اس پٹیشن کی کامیابی کے لیے دنیا بھر میں موجود ڈاکٹر عافیہ کے لاکھوں سپورٹرز نے رضاکارانہ طور پر کئی ماہ تک دن رات انتھک محنت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت دسمبر2023 میں ایک سرکاری وفد کو امریکہ روانہ ہونا تھا جس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کوبھی شامل ہونا تھا۔ مگر ایک سازش کے تحت ان کو جانے سے روک دیا گیا ۔پھر اس وفد کو اس طرح بھیجا گیا کہ امریکی حکام سے ملاقاتیں نامکمل رہیں جس کے باعث 8 قیمتی دن ضائع ہوگئے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کئی ہفتوں کی تاخیر کے بعد12 جنوری 2024 کو امریکہ روانہ ہو سکیں۔ 19 جنوری کو اپنی بہن عافیہ سے جیل میں ایک اذیت ناک ملاقات کر کے واپس آنے کے بعدبھی انہوں نے پٹیشن کی منظوری کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے صرف چند منٹ قبل Clemency Petition کو منظور کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔ ایک طویل عرصہ سے کہا جارہا ہے کہ عافیہ کی رہائی کی چابی اسلام آباد میں ہے اور رکاوٹ کہیں اور نہیں پاکستان میں ہے۔
پٹیشن کی نامنظوری کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدوجہد اب ایک نئے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کا کوئی سپورٹرپٹیشن کی نامنظوری سے مایوس نہیں ہوا ہے ، الحمدللہ۔ ہاں وہ افسردہ ضرور ہے اور اب وہ بہت کچھ جان بھی چکا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس موقع پر جس حوصلے کا مظاہرہ کیا اس نے ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز کو ایک نیا عزم و حوصلہ عطا کردیا ہے۔ پٹیشن کی نامنظوری کے بعد انہوں نے اپنی اسیر بہن عافیہ کو ایک خط لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار جس طرح کیا ہے ، اس کا علم سارے پاکستان کو ہونا چاہئے۔
میری پیاری عافیہ السلام علیکم….
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کی کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازع کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اُسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا مگر اسکے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت میٹرک کے امتحانات کے دوران لوڈ شیڈنگ اور مختلف سینٹرز کی تبدیلیوں نے طلباء اور والدین کو پریشان کر رکھا ہے۔