سگریٹ نوشی کے نقصانات پر پریس کلب میں میٹنگ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور ممبر تنظیم ہیومنٹرین فار آرگنائزیشن سسٹین ایبل ڈپارٹمنٹ پاکستان کی کی جانب سے سگریٹ نوشی کے نقصانات کے حوالے سے پریس کلب کے آڈیٹوریم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسموکرز، ٹرانسجینڈرز، وکلاء، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آر آئی کے جنید خان، جعفر مہدی اور رومس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی تیزی سے انسان کی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے ، سگریٹ نوشی کے نقصانات میں بڑا نقصان امراض قلب، فالج، ذہنی صحت کے مسائل، پھیپھڑوں کی بیماری، خراب مسوڑھے، ہڈیوں کی بیماری، جلد کی سوزش، زخم بھرنے میں تاخیر، تولیدی صحت کے مسائل، جسم کے مختلف حصوں میں کینسر، ذیابیطس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان سے زیادہ خطرہ ہے کیونکہ وہ اکثر کم عمری میں سگریٹ نوشی کا شکار ہو جانے سے ان کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اعداد وشمار کے مطابق اس وقت ملک میں 3 کروڑ 10 لاکھ افراد مختلف شکلوں میں تمباکو استعمال کرتے ہیں، ہر 5 میں سے 2 سگریٹ نوش 10 سال سے کم عمر میں سگریٹ پینا شروع کر دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سگریٹ نوشی کے
پڑھیں:
پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
اسلام آباد:تجزیہ کار کامران یوسف کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کابل کا دورہ انتہائی اہم تھا، اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس بڑی اہم ہے۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دورے میں مشترکہ پریس کانفرنس کا ہونا شامل نہیں تھا، لیکن اس دورے کے نتائج اتنے پوزیٹو تھے کہ دونوں ملکوں نے یہی فیصلہ کیا کہ ایک پوزیٹیو میسج جانا چاہیے اور ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہونی چاہیے، جو کہ ایک بریک تھرو ہے۔
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر انٹرنیشنل لاز افغانستان کا حق ہے کیونکہ وہ لینڈ لاکڈ کنڑی ہے، لیکن اس کی وجہ سے پاکستان میں اسمگلنگ بڑھ رہی تھی، ڈیڑھ سال پہلے جب اسمگلنگ بہت بڑھ گئی اور افغان حکومت نے تعاون نہیں کیا تو انشورنس گارنٹی کے بجائے بینک گارنٹی نافذ کر دی گئی تھی، اب انشورنس گارنٹی دوبارہ بحال ہو گئی ہے، پاکستان نے یہ ایک بڑی رعایت دی ہے۔