پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 23.07فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 23.07فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 176 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 143 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی درآمدات میں 33ارب روپے یعنی 23فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پٹرولیم مصنوعات کی درا مدات
پڑھیں:
یہود کا علاج صرف جہاد سے ممکن ہے، سید کفیل بخاری
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے احرار رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسرائیلی ارکان کو اقوام متحدہ کی اسمبلی سے خارج کیا جائے۔ مبلغ احرار نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام مطالبہ کرتی ہے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ حکومتی سطح پر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنما سید محمد کفیل بخاری نے لاہور میں تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہود کا علاج صرف جہاد سے ممکن ہے، اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اس کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا، فلسطین کے مظلوم مسلمان امت مسلمہ کی افواج کی راہ تک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء نے جہاد کا فتویٰ دے دیا ہے اب افواج پاکستان اور عالم اسلام کی افواج کو عملی اقدامات کا آغاز کر دینا چاہیے۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ اسرائیلی بستیوں کا آغاز 1947ء میں ہوا تھا، اس وقت بھی پاکستان نے اس کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور آج بھی اس کے وجود کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
سید محمد کفیل بخاری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم جنگی مجرم ہے، اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔ احرار رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اسرائیلی ارکان کو اقوام متحدہ کی اسمبلی سے خارج کیا جائے۔ مبلغ احرار نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو اور تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام مطالبہ کرتی ہے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ حکومتی سطح پر کیا جائے۔