سندھ بلڈنگ کے ڈی جی کمیشن ایجنٹ بھی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کمیشن ایجنٹ بھی بن چکے ہیں۔ شہر میں قانونی اور غیر قانونی تعمیرات پر فوائد حاصل کرنے کے بعد ادارے کے مستقبل پر بھی وار کرنا شروع کردیا ہے ، ریٹائرمنٹ سے دس روز قبل ادارے اور ملازمین کے مستقبل پر بھی ہاتھ صاف کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔نجی بنک میں موجود ملازمین اور ادارے کے اربوں روپے سندھ بینک میں منتقل کرنے کی تیاری کرلی گئی ۔ نجی بینک میں رکھی گئی رقم پر کئی سالوں سے اچھا منافع ملنے پر رقم میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔کمیشن کے عوض،سندھ بینک میں رقم منتقلی پر کروڑوں روپے کا فائدہ لیا جائے گا،بینک سے معاملات کئی عرصے قبل طے کرلیے گئے تھے۔ ملازمت ختم ہونے سے دس روزقبل عملی جامہ پہنایا جارہا ہے ،رقم کی منتقلی میں ایس بی سی اے کے ایڈمن سیکشن اور پی ایس اوکی خدمات بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
فوٹو: فائلوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔