قنبرعلی خان ،پولیس مقابلے میں 4خطرناک ڈاکو زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر پولیس کی بھاری نفری کا ضلع جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی میں مسلح ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور ٹارگیٹڈ آپریشن دوبدو پولیس مقابلے میں علاقے کے چار خطرناک ڈاکو زخمی جبکہ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ میں ایک پولیس جوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر قنبر شہدادکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے منظم گروہوں کے خلاف ضلع جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی میں ٹارگٹڈ آپریشن سی آئی اے پاسبان سمیت ضلع کی بھاری نفری نے پولیس موبائلز ، اے پی سی چین اور جدید آلات سمیت آپریشن میں حصہ لیا یہ آپریشن ضلع جیکب آباد کی حدود میں ڈھانی گینگز کے خلاف کیا جا رہا ہے جن میں بدنام زمانہ ڈاکوّ خانو ڈھانی، شیرو ڈھانی، امانو ڈھانی، اکرو ڈھانی ، رزاق ڈھانی اور یاسین ڈھانی شامل ہیں ضلعی پولیس نے ڈاکوّوں کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو جلاکر مسمار کر کے تباہ کر دیا ہے اس ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیاں دوبدو فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے اس پولیس مقابلے کے دوران ضلع قنبر شہدادکوٹ کی تحصیل میرو خان پولیس تھانے کا ایک پولیس جوان محمد اسماعیل بروہی زخمی ہوا ہے جبکہ دوسری جانب چار ڈاکوئوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد پولیس ڈاکوؤں کے خون کے نشانات کی نشاندہی پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہے اور حکمتِ عملی کے ساتھ مزید پیش قدمی کرکے مسلح ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب زخمی پولیس جوان محمد اسماعیل بروہی کو فوری علاج کیلئے لاڑکانہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ا س حوالے سے ایس ایس پی قنبر شہداد کوٹ ساجد امیر سدوزئی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ اس ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران چند مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن کا انٹروگیشن کرکے پولیس تھانوں میں کرمنل ریکارڈ ویریفائی کیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ڈاکو ہتھیار ڈال کر اپنے آپ کو قانون کے حوالے نہیں کرتے یا ان کی گرفتاریاں عمل میں نہیں آتی تب تک یہ بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانے اور جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے جامع منصوبہ بندی کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کا مرکز ضلع جیکب آباد کے علاقے پنہوں بھٹی اور گڑھی خیرو کے علاقے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر کے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلع جیکب ا باد قنبر شہدادکوٹ ڈاکوو ں کے کے علاقے کے دوران کے خلاف
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کا ماموں ہے، جس کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بچی گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِِ تعمیر گھر سے ملی۔