بختاور بھٹو کی سالگرہ آج جوش و خروش سے منائی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی35 ویں سالگرہ آج بروز ہفتہ لاہور سمیت ملک بھر میں پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں بھٹو لیگیسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض نے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج دوپہر سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قائدین،تنظیمی عہدیدار، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ
حیدرآباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں جھنڈو کھوسو آمد ہوئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ان کے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دیں۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ گاؤں جھنڈو کھوسو میں سیلاب سے 209 گھر متاثر ہوئے جس میں سے 135 سے زائد گھر تعمیر ہوچکے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متاثرین سیلاب سے کہا کہ ہم نے خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ایک پوری نسل ترقی کرسکے۔
Post Views: 4