ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، کویت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کویتی وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے اس بات پر تاکید کی کہ ہم لبنان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی و استحکام کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔بفارس نیوز کے مطابق، کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحیا نے بیروت میں لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ لبنان کے لیے مستقبل کی تعمیر کے مواقع موجود ہیں۔ ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے اور علاقے میں سلامتی و استحکام کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
الیحیا نے کہا کہ ہم لبنان کی مکمل خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں اور سلامتی کونسل کے قرارات اور طائف معاہدے پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ کویت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم لبنان میں جنگ بندی پر عمل درآمد پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ دورہ خلیج تعاون کونسل کی جانب سے لبنان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور اس کی حمایت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
اس دوران، خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدوی، جو کویت کے وزیر خارجہ کے ہمراہ لبنان کے دورے پر تھے، نے کہا کہ ہم لبنان کی حمایت اور آئندہ کے مرحلے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی حکام عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری اصلاحات پر کام کر رہے ہیں۔ البدوی نے اعلان کیا کہ خلیج تعاون کونسل نے لبنان کی سرزمین سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کی ضرورت پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ ہم لبنان ہم لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید تعاون کو
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔
دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے بات چیت کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
سرکاری دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوام سے عوام کے روابط پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ دورہ دونوں فریقین کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔
شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد دے گا جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔