Jasarat News:
2025-12-13@23:18:36 GMT

تعلیم کاعالمی دن‘ الخدمت کے تحت تقریب‘ ماہرین کی شرکت

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام تعلیم کے عالمی دن پرفروغ تعلیم کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین ایجوکیشنل پروگرام سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ایجوکیشن پروگرام ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، محمد شاہد، سعدیہ ناز، سید کشف
احمد سمیت ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہے، یہ وہ طاقت ہے جو افراد کو خودمختار، معاشرے کو مضبوط اور قوم کو روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے تعلیم کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہوئے ملک بھر میں بچوں کے لیے اسکولز، اسکالرشپ پروگرامز اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز کے ذریعے تعلیم کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ بنو قابل کی صورت لانچ ہونے والا نیا پروگرام نوجوانوں کیلیے بہت بڑی امید بنا جس کے ذریعے50 ہزار نوجوان آئی ٹی سمیت مختلف اسکل سیکھ کر اپنے معاش کا آغازکرچکے ہیں۔ الخدمت اکیڈمک اسکالر کے تحت1341 اسکالرز کو سہ ماہی بنیاد پر فنانشل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے‘ الخدمت فاؤنڈیشن کے 86 چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز،99 اسکل ڈویلپمنٹ سینٹرز اور 64 الخدمت اسکولز ہیں جن سے ہزاروں طلبہ وطالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے نہ صرف غربت کا خاتمہ ممکن ہے بلکہ یہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ہر بچے کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بحثیت قوم ہماری اجتماعی ذمہ داری بھی ہے۔ ڈاکٹرمشتاق مانگٹ نے کہا کہ تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ افراد کی کردار سازی، ان کی تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور انہیں دنیا کے بدلتے حالات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی تعلیمی منصوبوں کے ذریعے ملک کے ہر بچے تک علم کا نور پہنچانے کی جد وجہد جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعلیم کے

پڑھیں:

سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی زیرِ صدارت سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر پریتم داس، آرٹیلیا انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کے سینئر ماہرین، ٹیم لیڈر تھیبوٹ الرش اور نیومیرکل ماڈلر اولیور برٹرینڈ سمیت محکمہ آبپاشی کے تکنیکی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں آرٹیلیا کی جانب سے ہائیڈرولک ماڈلنگ کے تفصیلی نتائج اور بیراج و ریور ٹریننگ ورکس کی مختلف کنفیگریشنز پر بریفنگ دی گئی. ماہرین نے بتایا کہ سیلاب کے دوران بیراج گیٹس کے درمیان فلو میں عدم توازن کی بنیادی وجہ دریا کے اپروچ کنڈیشنز ہیں، جبکہ ٹریننگ ورکس کا اس عدم توازن پر محدود اثر ہوتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ کنفیگریشن میں بھی مرکزی گیٹس کے نیچے ڈاؤن اسٹریم رِپ ریپ اسٹون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیر آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن الخدمت فائونڈیشن کے تحت بلاسود قرض فراہمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • زندگی کو پُرسکون بنانے کیلیے اسٹریس کم کریں! جانیے کیسے؟
  • سندھ حکومت نے سکھر بیراج کی ہائیڈرولک ماڈل اسٹڈی پر کام تیز کردیا ہے
  • پاراچنار، الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن میں ولادتِ حضرت فاطمہ زہراءؑ و یومِ تاسیس کی تقریب
  • الخدمت حیدرآباد اور ریسکیو 1122 میں مشترکہ خدمات کا معاہدہ
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • الخدمت اور ریسکیو 1122کا مشترکہ امدادی پوائنٹ قائم
  • سرد موسم کا دل پر اثر: ہارٹ اٹیکس میں اضافے کی وجوہات اور ماہرین کی وارننگ
  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
  • دنیا کا پہلا اے آئی فوجی مید ان میں اترنے کو تیار