دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، شاہ محمد شاہ کا وزیر اعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر شاہ محمد شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دریائے سندھ پر متنازع نہریں نکالی جارہی ہیں، دریا کے پانی پر پہلا حق سندھ کے لوگوں کا ہے۔خط کے متن کے مطابق نواز شریف نے پانی کے مسئلے پر 1991ء میں سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان ایک معاہدہ کیا تھا،ن لیگ کے مرکزی نائب صدر کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ معاہدے کی رو سے کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر کوئی حق نہیں ہوگا۔خط میں سید شاہ محمد شاہ نے کراچی میں پانی کی قلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِاعظم کی توجہ 1991 کے پانی معاہدے اور سندھ کے حصے کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی طرف دلائی ہے۔ انہوں نے پانی کی فراہمی کے لیے کینجھر جھیل سے کینال بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی میں پانی کے منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں۔
پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہ محمد شاہ
پڑھیں:
سندھ اور بلوچستان میں صبح 5 تا رات 10 بجے تک گیس فراہمی کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: سندھ اور بلوچستان میں موسمِ سرما کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
سوئی سدرن کے مطابق ڈی جی گیس نے دونوں صوبوں میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی کی ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ سرد موسم میں گھریلو صارفین کو بنیادی ضرورت کی فراہمی متاثر نہ ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کم پریشر والے علاقوں کی نشاندہی روزانہ کی بنیاد پر صبح کی بریفنگ میں کی جائے گی اور متعلقہ ٹیموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی جائے گی تاکہ پریشر میں کمی کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو سکے۔
ترجمان کے مطابق گیس پریشر کی بہتری میں غفلت یا تاخیر کی صورت میں متعلقہ زونل ہیڈ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت اور نظام کی بہتری اولین ترجیح ہے، اور سردیوں میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔