Islam Times:
2025-04-22@14:25:14 GMT

شب معراج، سندھ میں 28 جنوری کو تعلیمی ادارے بند رہینگے

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

شب معراج، سندھ میں 28 جنوری کو تعلیمی ادارے بند رہینگے

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔ شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تعلیمی ادارے

پڑھیں:

نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال

لاہور+ اسلام آباد (کلچرل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اقبال اکادمی کے زیراہتمام ’’عصر حاضر اور فکر اقبال‘‘ پر ایوان اقبال میں کانفرنس ہوئی۔  افتتاحی سیشن کی صدارت وفاقی وزیر احسن اقبال نے کی۔ مہمان خصوصی منیب اقبال تھے۔ ماہر اقبالیات ڈاکٹر تقی عابدی، ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر نجیب جمال، ڈاکٹر رابعہ سرفراز اور رانا اعجاز حسین، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی، ڈاکٹر مجاہد حسین نے بھی شرکت کی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے نوجوان قومی اثاثہ ہیں، حکومت اقبال کے فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، تمام صوبوں میں اقبال اکادمی کی شاخوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور 2027 میں علامہ اقبال کی 150ویں یوم پیدائش کو قومی و بین الاقوامی سطح پرشاندار طریقے سے منانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ منیب اقبال نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اقبال کے افکار کو شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں احسن اقبال نے ڈائریکٹر اقبال اکادمی کے ہمراہ مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اقبال اکادمی میں گوشہ نوادرات اقبال کا افتتاح بھی کیا۔ دریں اثناء احسن اقبال نے اسلام آباد میںاْڑان پاکستان انوویشن حب‘‘ کے سیزن 2 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 10 ارب روپے مالیت کے اس قومی پروگرام کا مقصد تخلیقی سوچ، اشتراکِ عمل اور جدت کو فروغ دے کر پاکستان کو معاشی و سماجی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انوویشن فنڈ کے تحت اب تک 39 منصوبوں کو 14 کروڑ 70 لاکھ روپے کی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جنہوں نے زراعت، صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں مثبت اور قابل پیمائش نتائج دیئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں گی، وزیر ریلوے
  • ڈریں اس دن سے جب اڈیالہ جیل کا دروازہ ٹوٹ گیا تو معاملات کسی کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے، اعتزازاحسن 
  • نوجوان قومی اثاثہ‘ فکر اقبال کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائیں گے: احسن اقبال
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟