بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثرانداز، پارہ 3.6 ڈگری کم ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:
بلوچستان کی سرد ہوائیں شہرپراثراندازہونا شروع ہوگئیں اور جمعے کو پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3.6ڈگری کم ریکارڈ ہوا اور معمول سے قدرے تیزہوائیں چلنے کے سبب دن بھرسردی محسوس کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ ہفتے کو پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دنوں داخل ہونے اوربارشوں کا سبب بننے والے مغربی سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں جمعے کوشہر کا موسم یکسرتبدیل ہوا اور محکمہ موسمیات نے 24 جنوری سے شہرمیں سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی بھی کی تھی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت سردی محسوس کی گئی، جس کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3.
ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو شہر کا پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری تک گرسکتا ہے، آئندہ چند روزکے دوران شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔
پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔