موبائل فون برآمدگی معاملہ: پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ معطل، شوکاز جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:
پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازکے کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کےکیبن کریو سےملتان ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے موبائل فون برآمدگی کے معاملے پرتمام کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی روٹ کی پرواز کی ملتان آمد پرکسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید اسمارٹ فون برآمد ہوئے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزاکا تعین کیا جائےگا۔
ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کوہرگزبرداشت نہیں کرتی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔
ذرائع کے مطابق کےمطابق گذشتہ دنوں دبئی سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازکے عملے سے78موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،5دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں5 دہشتگرد مارے گئے، جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کا شبہ ہے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے کہا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔