دنیا کے 25 خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لندن:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کو 20ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی مدد سے کی گئی۔
گلگت بلتستان کی خصوصیات
گلگت بلتستان کو قدرتی حسن، حسین وادیوں، شفاف جھیلوں اور دلکش مناظر کے باعث جنت کا دروازہ کہا جاتا ہے۔
دیوسائی کے میدان: یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل یہ علاقہ اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔
شنگریلا کی جھیلیں: آئینے کی طرح شفاف پانی والی یہ جھیلیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔
ہنزہ کی وادی: چیری کے خوشبودار پھول، خوبانی کے باغات اور قدیم جھیلیں اس وادی کو خاص بناتی ہیں۔
عالمی سطح پر پذیرائی
یہ پہلا موقع نہیں جب گلگت بلتستان کو عالمی سیاحتی فہرست میں شامل کیا گیا ہو۔ اس سے قبل فنانشل ٹائمز نے بھی گلگت بلتستان کو دنیا کے 50 بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کیا تھا۔
سیاحت کے لیے دعوت
گلگت بلتستان کا شمار دنیا کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ثقافتی ورثہ بھی محفوظ ہے۔ یہ علاقہ نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ایک پُرکشش منزل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کو دنیا کے
پڑھیں:
ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کراچی میں گلگت بلتستان کے باسیوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ایک طرف سے جی بی سے تعلق رکھنے والے شہری کو کچل دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سے متاثرہ شخص کو انصاف دینے کے مطالبے پر پرامن احتجاج کرنے والے جی بی کے باسیوں کو سندھ پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مقامی کے طعنے بھی دیئے ہیں جو کہ قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سندھ حکومت کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں بات کر چکی ہے اور اس واقعہ میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔