پنجاب: دسویں کی مطالعہ پاکستان میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
پنجاب میں دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کی کتاب میں نمایاں خواتین پر خصوصی مضمون شامل کیا گیا ہے۔
لاہور سے سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے مطابق مضمون میں ان خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے شعبہ میں نام بنایا۔
ان خواتین میں محترمہ فاطمہ جناح، بینظیر بھٹو، نصرت بھٹو، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، جسٹس عالیہ نیلم، فہمیدہ مرزا، بلقیس ایدھی، ڈاکٹر شمشاد اختر، نگار جوہر، ثمینہ بیگ اور ارفع کریم شامل ہیں۔
سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا کہ یہ خواتین طالبات کےلیے رول ماڈل ہیں، مضمون بچیوں کی حوصلہ افزائی کےلیے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر---فائل فوٹوصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر گندم تو کاشت کرلی، مگر ابھی تک کسی کسان سے ملاقات نہیں کی، اس وقت تک مریم نواز نے کسی کسان زمیندار سے ملاقات نہیں کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بٹ مریم نواز کی ترجمان بنی ہیں، ان کو کسانوں کا کچھ نہیں پتا، کسی ایسے انسان کو لائیں جو کسانوں سے بات تو کرے، جس کو زراعت کا پتا نہیں اس کو منسٹری دے دی ہے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔
خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے، کپاس کا کاشت کار رو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی۔