اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام(ف)نے سینیٹ میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں ترامیم تجاویزکردیں۔جے یوآئی کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے ترامیم سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں اوروہ انہیں کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کریں گے،جے یوآئی کی طرف سے مطالبہ کیاگیاہے کہ بل سے متنازع دفعات ختم کی جائیں،مجوزہ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی میں  چارپارلیمنٹیرینزکوبھی شامل کیا جائے،دونوں ایوانوں سے دودوارکان،ایک حکومت اورایک اپوزیشن سے لیاجائے،اسی طرح ٹریبونل کی جگہ ہائی کورٹ کاجج شامل کیاجائے ،واضح رہے کہ پیکا ترمیمی بل کے مطابق نئی شق 1 اے کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کی مجاز ہو گی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی

کراچی:

آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔ 

شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔ 

رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • پنجاب میں تنخواہ دار ملازمین پر ٹیکس شکنجہ کسنے کی تیاری، بل آج پیش کیا جائے گا
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی