بلاول بھٹو ایک عظیم سیاسی سوچ اور دانش کے حامل رہنما ہیں، ثوبیہ مقدم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
گلگت بلتستان کی سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی قد آور شخصیات کو صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کے دبے اور پسے ہوئے، محنت کش اور غریب عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر کے عوام میں سیاسی بیداری پیدا کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سماجی انصاف، قانون کی حکمرانی اور انسانی وقار پر مبنی معاشرے کیلئے جدوجہد کی ہے اور جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے جس نے وفاق کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک عظیم سیاسی سوچ اور دانش کے حامل رہنما ہیں جو پیدائشی اصلاح پسند ہیں، اپنی کرشماتی شخصیت سے قوم کو قائل کرنے اور رہنمائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق سپیکر و بزرگ سیاستدان فدا محمد ناشاد، سابق صوبائی وزراء اقبال حسن، حیدر خان، گلگت بلتستان نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، سابق ارکان اسمبلی وزیر حسن، آمنہ انصاری، سیاسی و سماجی شخصیات محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری، وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے تمام تر تجربات اور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پیپلز پارٹی
پڑھیں:
چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
اعجاز جمالی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ڈیفنس پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ ناہید وصی سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اپنی آخری سانس تک تاج حیدر جمہوری نظرئیے پر کاربند رہے، تاج حیدر کی ادبی، سماجی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں،تاج حیدر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ان کے خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی