Express News:
2025-04-22@14:14:55 GMT

ٹک ٹاکر رجب بٹ کو عدالت کی سخت سزا 

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

لاہور کی عدالت نے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں 50 ہزار روپے جرمانہ اور کمیونٹی سروس کی سزا سنائی ہے۔ 

رجب بٹ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک سال تک ہر ماہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ پر ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کریں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان نے فیصلے میں کہا کہ رجب بٹ کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پانچ منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرنی ہوگی، جس کا مقصد عوام کو جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف ان ویڈیوز کی مانیٹرنگ کرے گا۔

رجب بٹ نے اپنی شادی کے موقع پر شیر کے بچے کو بطور تحفہ قبول کیا تھا، جو جنگلی حیات کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

شیر کا بچہ بغیر اجازت اور لائسنس کے رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے مقدمہ درج کیا تھا۔ رجب بٹ نے عدالت کے سامنے اپنا جرم تسلیم کیا اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

https://www.

facebook.com/reel/1335793274523306?rdid=3WMSyQpL9eMLTet5&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1CLPaPgjjj%2F

عدالت نے کہا کہ اگر مجرم کمیونٹی سروس کی ذمہ داریوں میں ناکام رہا تو اسے قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ کمیونٹی سروس کی تکمیل پر رجب بٹ کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جس کا مطلب ہوگا کہ انہوں نے اپنے جرم کا کفارہ ادا کر دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، شیر کا بچہ فی الحال سفاری پارک میں رکھا جائے گا، اور اسے تاحکم ثانی وہیں رہنے دیا جائے گا۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ نے بیان میں کہا ’’اعتراف کرتا ہوں کہ میرے پاس سے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ برآمد ہوا۔ میرے علم میں نہیں تھا کہ جنگلی جانور تحفے کے طور پر وصول نہیں کیے جا سکتے۔ اب سمجھ گیا ہوں کہ ان حالات میں جنگلی جانوروں کو رکھنا نا مناسب ہے۔ مجھے اپنے عمل پر افسوس ہے۔ بطور سوشل میڈیا انفلوئنسر مجھے مثبت مواد بنانا چاہیئے‘‘۔

انہوں ںے مزید کہا ’’میں شیر کا بچہ رکھنے کا مجاز نہیں تھا میں نے اس عمل سے غلط مثال قائم کی۔ غلطی کا ادراک کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کمیونٹی سروس فراہم کروں گا اور جنگلی جانوروں کے حقوق سے متعلق مثبت پیغام دوں گا۔ خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں‘‘۔


 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کمیونٹی سروس شیر کا بچہ رجب بٹ کو

پڑھیں:

میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ

معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر خاموشی توڑ دی۔

انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کہا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں مگر مداحوں کی پریشانی اور بڑھتی ہوئی افواہوں کے باعث وہ سچ سامنے لانے پر مجبور ہوگئیں۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیوز میں موجود لڑکی مجھ سے بالکل نہیں ملتی۔  یہ ویڈیوز AI (مصنوعی ذہانت) سے تیار کی گئی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر نے انکشاف بھی کیا کہ یہ نازیبا ویڈیوز ان کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کیں، جس کا مقصد انہیں بدنام کرنا اور بلیک میل کرنا تھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)

سامعہ حجاب نے ایک آڈیو کلپ بھی سنائی جس میں ایک مرد ان سے پیسے مانگ رہا ہے۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ یہ سب کس نے کیا ہے۔ میں نے اس شخص کے گھر والوں سے بھی بات کی ہے۔

سامعہ حجاب نے نازیبا ویڈیوز پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہوں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
  • پنجاب میں پہلی بار وائلڈ لائف سروے کا آغاز، کیا فوائد حاصل ہوں گے؟
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • چولستان میں پہلی بار نایاب کیراکل بلی کی موجودگی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • ٹاک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ 
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا