ہمیں مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش ہے، ہیومن رائٹس ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ کہیں مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات، غزہ میں جنگبندی پر اثرانداز نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ہمیں مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں پر تشویش ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ رواں منگل کے روز سے اب تک اسرائیل، ویسٹ بینک میں 12 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں کے مرتکب کرداروں کو کٹہرے میں لانا چاہئے۔ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے صیہونی کالونیوں کی تعمیر میں وسعت کے منصوبے پر بھی اظہار تشویش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشانی ہے کہ کہیں مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات، غزہ میں جنگ بندی پر اثرانداز نہ ہوں۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ دنوں سے "جنین کیمپ" کے خلاف اپنی بربریت کا آغاز کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے اپنے اس آپریشن کا نام "فولادی دیوار" رکھا ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 10 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جنین کیمپ پر اپنی جارحیت کے دوران ہی صیہونی وزیر خارجہ "یسرائیل کاٹز" نے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں میں اپنے آپریشنز کے آغاز کا عندیہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مغربی کنارے میں اسرائیلی ہائی کمشنر
پڑھیں:
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت، شہریوں کی تشویش میں اضافہ
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں شہریوں کی تشویش میں اضافہ کر رہی ہیں۔
وادی نیلم سے رپورٹ کر رہے ہیں راجہ ابریز
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں