سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر افسران کو ہدف میں ناکامی پر 6 ارب کی گاڑیاں دی جارہی ہیں، فیصل واوڈا
نوٹیفکیشن کے مطابق مینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔
ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آر ٹیکس چوری ٹیکس چوری سدباب ٹیکس قوانین ترمیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر ٹیکس چوری ٹیکس چوری سدباب ٹیکس قوانین ترمیم ایف بی
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔