جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے اجلاس کی صدارت نہیں کی، یوسف رضا گیلانی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل رکا ہے انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کی صدارت نہیں کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے اختیارات کو مانا نہیں جا رہا۔
آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18منٹ جاری رہا جس میں 4 بل منظور کر لیے گئے جبکہ 4 مؤخر ہو گئے۔
خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے دوسرے پروڈکشن آرڈر کے باوجود سینیٹر اعجاز چوہدری کو پیش نہیں کیا جا سکا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے آنے تک اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
عون عباس پبی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے شبلی فراز کو اجلاس کی صدارت نہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا، پروڈکشن آرڈر کے باوجود پنجاب حکومت کا اعجاز چوہدری کو پیش نہ کرنا بدقسمتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و لیجنڈ اداکار نیئر اعجاز نے بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا ذکر کرنے پر دو ٹوک مؤقف اپنا لیا۔
پاکستان کے مایہ ناز اداکار نیئر اعجاز جنہیں ہزار چہروں والا انسان بھی کہا جاتا ہے، اپنی جاندار اداکاری اور حقیقی زندگی کے تجربات میں کھلے دل سے بات کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
نیئر اعجاز ہمیشہ سے ایک خاندانی مزاج رکھنے والے شخص رہے ہیں، اگرچہ وہ زندگی میں کئی بار محبت میں مبتلا ہوئے، مگر ان کی شادی ایک طے شدہ بندھن کے ذریعے ہوئی، وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اکثر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
حال ہی میں نیئر اعجاز معروف شاعر اور میزبان وصی شاہ کے پروگرام میں مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
نیئر اعجاز نے بتایا کہ میں رومانوی طبیعت کا حامل شخص ہوں اور جوانی میں کئی مرتبہ محبت کا تجربہ کر چکا ہوں، ایک ایسی محبت بھی تھی جو 7 سال تک جاری رہی، مگر بالآخر وہ رشتہ انجام تک نہ پہنچ سکا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک وقت کے بعد جب میں اپنی اس پرانی محبت سے دوبارہ ملا تو وہ شادی شدہ تھیں اور ان کے 3 بچے بھی تھے، نیئر اعجاز نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میری اہلیہ کو میری ماضی کی محبت کا علم ہے۔
پروگرام میں ایک اہم سوال کے جواب میں کہ آیا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کا تذکرہ کرنا بیوی کی توہین کے مترادف ہے یا نہیں، نیئر اعجاز نے بڑے وقار سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج میں ایک خوش و خرم شادی شدہ انسان ہوں، میں ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ اپنی بیوی یا خاندان کے سامنے اپنے ماضی کا ذکر نہ کروں، جب آپ کے گھر میں ایک عظیم عورت موجود ہو جو آپ کی بے حد پرواہ کرتی ہو تو مرد کو بھی اس محبت کا احترام کرنا چاہیے۔
نیئر اعجاز نے کہا کہ اگر کبھی مجھے پتہ چلے کہ میری بیوی نے شادی سے قبل کسی سے محبت کی تھی، تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ عورت بھی ایک انسان ہے اور اس کے دل میں بھی محبت کے جذبات جاگ سکتے ہیں۔
نیئر اعجاز نے زور دیا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھتا ہوں اور کسی بھی بات یا عمل سے انہیں کبھی تکلیف نہیں دینا چاہتا۔
Post Views: 1