’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور کوئی اور ایسا کرتا ہے تو ہم تسلیم نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بلاول بھٹو کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔
20 جنوری کو جب ٹرمپ نے حلف اٹھایا تو بلاول بھٹو وہاں موجود نہیں تھے، جس پر لوگوں کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا تھا، تاہم آج انہوں نے اس کا جواب دے دیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سرکاری اہلکاروں کی اکثریت بین الاقوامی فرائض کے لیے ٹیسٹ میں ناکام
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کے لیے
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔