پولیس کی بھتہ خوری اور ہراسانی ختم نہ ہوئی تو واپس جانے پر مجبور ہونگے، چینی سرمایہ کارعدالت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزاروں نے کہا کہ پولیس ہراسگی اور بھتہ خوری سے ان کی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لاہور یا اپنے وطن چین واپس جانے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ایئرپورٹ سے رہائش تک رشوت طلب کی جاتی ہے اور بلٹ پروف گاڑیوں کے نام پر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ رہائش گاہ پر سیکورٹی کے نام پر نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے اور کاروباری میٹنگز منعقد کرنا ممکن نہیں رہتا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکار گاہے بگاہے حملے کرتے ہیں، گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہیں اور رشوت کے عوض نقل و حرکت کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔ سکھن تھانے کی حدود میں چینی شہریوں کی7 فیکٹریاں سیل کر دی گئیں۔ ایکسپو سینٹر میں بدتمیزی کے واقعات کے باعث 3 چینی خواتین سرمایہ کار چین واپس چلی گئیں۔سرمایہ کاروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے حقوق کا بین الاقوامی قوانین کے تحت تحفظ کیا جائے۔
عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ہوم سیکرٹری، سی پیک سیکورٹی کے سربراہ اور چینی سفارتخانے کو فریق بناتے ہوئے نوٹسز جاری کیے ہیں۔فریقین کو آئندہ 4 ہفتوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
ویب ڈیسک: پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔
ملائیشیا دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ ہلچل مچانے والے شہروں، ساحلوں، سرسبز بارشوں کے جنگلات اور تاریخی نشانات کا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ خصوصیات جو اسے چھٹیوں کا بہترین مقام بناتی ہیں،ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات:
پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی
درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر
ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت
واپسی کا ٹکٹ
ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت
سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.92 روپے کے برابر ہے لہٰٗذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے،درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار