اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بیان کہ عمران خان نے انہیں اپنی وکالت سے نہیں ہٹایا ہے غلط ثابت ہوگیا۔ اس حوالے سے عدالت نے حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کی خواہش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

عدالت کے حکمنامے کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں لہٰذا انہیں اڈیالہ جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت جمعرات کو عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم انہیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت جب اڈیالہ جیل پہنچنے تو انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ان سے ملنے کے لیے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کا پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ہر معاملے پر اختلاف رائے ہوتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل ماننے سے انکار کیا تھا جس کے بعد انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا لیکن اس کے جواب میں انہوں نے سلمان اکرم راجہ پر ایک بار پھر الزامات عائد کرکے نئے مسائل کھڑے کردیے۔

جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا نے جو تبصرہ کیا تھا وہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچانے والا تھا اور اب بھی اگر ان کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پی ٹی آئی تقسیم ہو جائےگی۔

’میڈیا کا بائیکاٹ، 15 دن تک بات نہیں کروں گا‘

قبل ازیں وکالت کے حوالے سے خبریں شائع ہونے کے بعد جمعے کو شیر افضل مروت نے اعلان کیا کہ میڈیا نے ان سے متعلق غلط خبر چلائی اس لیے 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔

تاہم عدالتی حکمنامے میں وکالت سے علیحدہ کیے جانے کے حوالے سے تذکرے کے بعد اب شیر افضل مروت کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوچکا ہے کہ میڈیا نے وہ خبر غلط چلائی تھی۔ حکمنامے میں واضح کردیا گیا ہے کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے۔
مزیدپڑھیں:بھارت اور پاکستان نے آصف بشیر کو اعلیٰ سول اعزاز سے کیوں نوازا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہ شیر افضل مروت

پڑھیں:

غزہ یہودیوں کی شکار گاہ، جنگ بندی ڈھکوسلہ ثابت ہوا: اختر اقبال ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ غزہ مسلسل یہودیوں کی شکار گاہ بنی ہوئی ہے اور جنگ بندی ایک ڈھکوسلہ ثابت ہوا ہے۔ اور نام نہاد جنگ بندی سے صرف اتنا فرق پڑا ہے جہاں روزانہ 100بچے، بوڑھے، جوان شہید ہوتے تھے اب ان کی تعداد کم ہوگئی ہے مگر غذائی اور انسانی امداد و ادویات کی مسلسل پابندی کے باعث نسل کشی کا عمل متبادل طریقوں سے جوں کا توں ہے۔ اختر ڈار نے کہاکہ بین الاقوامی عبوری انتظامیہ کا قیام دور دور تک نہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بگرام ایئر بیس پر طالبان کا بڑا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف
  • غزہ یہودیوں کی شکار گاہ، جنگ بندی ڈھکوسلہ ثابت ہوا: اختر اقبال ڈار 
  • پاکستان عمران خان سے متعلق رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے، نمائندہ اقوام متحدہ
  • فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
  • اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا عمران خان سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا
  • فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا، بیرسٹر عقیل
  • فیض حمید 9 مئی میں براہ راست ملوث، پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں تھے، معروف صحافی کا دعویٰ
  • کورنگی میں واٹر ٹینکر حادثہ، گرفتار ڈرائیور کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
  • اکشے کھنہ کے وائرل ڈانس سے عمران خان اور جاوید میانداد کا تعلق؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
  • فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی