وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے علاقے میں ایک جدید نرسنگ سکول قائم کیا جائے گا۔نصر الدین روپانی نے گلگت بلتستان حکومت کیساتھ ملکر سٹنٹنگ جیسے سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کے تعاون کی پیش کش کی۔    روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او مارک انٹونیو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ وفد کو فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جس میں یہ اجاگر کیا گیا کہ کس طرح فاؤنڈیشن نے کمسن بچوں کی پرورش، کمیونٹی کو بااختیار بنانے، اور تعلیم و صحت کی سہولیات کے ذریعے پائیدار ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت روپانی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ روپانی فاؤنڈیشن بنیادی نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اپنے پروگرام کو وسعت دے جس سے صوبے میں بنیادی نظام تعلیم کی بہتری میں معاونت ملے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر اعلی گلبر خان

پڑھیں:

آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
  • اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
  • وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • حکومت فیشن اور تخلیقی انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریگی، جام کمال
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا