فضائی آلودگی کے باعث بنکاک میں اسکول بند کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند جبکہ ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کردی گئی ہے۔
بنکاک سے مقامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کر دیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ ٹرین اور بس سروس مفت کر دی گئی ہے۔ مفت پبلک ٹرانسپورٹ دھوئیں کا باعث بننے والا ٹریفک کم کرنے کیلئے کی گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 437 میں سے 352 اسکول بند کیے گئے ہیں، 5 سال میں پہلی بار اتنی تعداد میں اسکول بند ہوئے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسکول بند
پڑھیں:
صنعا پر امریکی فضائی جارحیت جاری، مزید 12 یمنی شہید، 30 زخمی
جمعرات کو ہونے والے ایک فضائی حملے میں بھی 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے مطابق امریکی طیاروں نے فروا ڈسٹرکٹ میں مارکیٹ اور رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جمعرات کو بھی فضائی حملے میں 80 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔