Daily Mumtaz:
2025-04-22@14:30:59 GMT

آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپٹلز نے گلف جائنٹس کو ہرادیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

آئی ایل ٹی 20 میں دبئی کیپٹلز نے گلف جائنٹس کو ہرادیا

 

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں داسن شناکا کی شاندار کارکردگی کی بدولات دبئی کیپیٹلز کو گلف جائنٹس پر فتح مل گئی۔ دبئی کیپیٹلز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اس وقت 8 گیندیں باقی تھی۔
گلف جائنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے اننگز کا انداز جارحانہ انداز میں کیا کپتان جیمز ونس جارحانہ موڈ میں نظر آئے ۔ دوسری جانب اوبیڈ میک کوئے نے دبئی کیپیٹلز کو پہلی وکٹ دلائی اور ابراہیم زدران کو 3 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد جارڈن کاکس نے وینس کو جوائن کیا جنہوں نے اس وقت پر 24 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 4 چوکے شامل تھے۔
پاور پلے ختم ہونے سے ٹھیک پہلے وینس آؤٹ ہو گئے اور 7 ویں اوور کے آغاز میں ہی ٹام السپ کو ظاہر خان نے 2 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد سے کاکس نے محاذ سنبھالا جنہیں گرہارڈ ایرسمس کا تعاون حاصل تھا۔
ہیٹمائر اور کاکس تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کررہے تھے تاہم دبئی کیپیٹلز کی بولنگ نے انہیں مضبوطی سے قابو میں رکھا۔ اننگز کے آخری اوور میں کاکس 70 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی بدولت گلف جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ہیٹمائر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلف جائٹنس کے اسکور کے جواب میں دبئی کیپٹلز کے بین ڈنک اور شائی ہوپ نے مستحکم آغاز کیا اور ایک مستحکم بنیاد فراہم کرنے کی کوشش کی۔ ڈنک اگرچہ زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کرسکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے خالد شاہ نے مزید 10 رنز کا اضافہ کیا۔
اس کے بعد گلبدین نائب کھیلنے آئے دبئی کیپیٹلز کی جانب سے جوابی مقابلے کے دوران اہم چوکے لگائے۔ گلبدین 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہیں ایان خان نے آوٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی۔ نجیب اللہ زدران اس کے بعد زیادہ دیر تک نہیں چل سکے اور 7 رنز بنا کر پویلین واپس چلے گئے جس کی وجہ سے کپتان سکندر رضا ہوپ کے ساتھ دینے آنا پڑا۔ رضا اور ہوپ نے 33 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کو مضبوط کیا۔ ہوپ کو بلیسنگ مزاربانی نے 47 رنز پر آؤٹ کیا۔
شناکا نے گلف جائنٹس کی باؤلنگ پر اٹیک جاری رکھا اور 19 ویں اوور میں 2 چھکے، ایک چوکا مارا اور ایک رنر بناکر مقابلہ ختم کیا۔ شناکا 10 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں جبکہ رضا نے 15 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی

DUBAI:

دبئی کے مشہور چاکلیٹیئر فِکس  کی جانب سے 2021 میں متعارف کرایا گیا چاکلیٹ بار Cant Get Knafeh of It   دنیا بھر میں وائرل ہوچکا ہے اور اس کی مقبولیت نے عالمی منڈی میں پستے کی شدید قلت پیدا کر دی۔

اس چاکلیٹ کی خاص بات اس کا گاڑھا اور خوش ذائقہ کنافہ سے متاثرہ پستہ فِلنگ ہے جو صارفین کو دیوانہ بنا چکی ہے۔

یہ جنون دسمبر 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے 12 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔

اس کے بعد دنیا بھر کے لوگ اس منفرد ذائقے کو آزمانے کے خواہشمند ہوگئے۔

دبئی جانے والے تو اصل چاکلیٹ حاصل کر سکے، لیکن باقی دنیا میں اس کی نقلیں تیار ہونا شروع ہو گئیں تاکہ عوام کی طلب پوری کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا، وجہ بھی سامنے آگئی
  • پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا 
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
  • دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی
  • واہ کیا مینٹور ہے لیگ کے درمیان مالدیپ گھوم رہا ہے
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل