چیئرمین سینیٹ کا پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ یوسف گیلانی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد تک اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا۔
روز نامہ امت کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا تاہم اس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نہیں کی بلکہ ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اجلاس کی صدارت سے انکار کردیا ہے، ان کا موقف ہے کہ جب تک تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چودھری کو سینیٹ اجلاس میں لانے (پروڈکشن آرڈرز) کے میرے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوگا اس وقت تک میں اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے اعجاز چودھری کو جیل سے لانے کے پروڈکشن آرڈرز دیے ہوئے ہیں مگر جیل انتظامیہ اس پر عمل درآمد نہیں کررہی جس پر چیئرمین سینیٹ نے احتجاجاً اجلاس کی صدارت سے انکار کیا ہے۔
ٹرمپ کے دورے سے قبل کیلی فورنیا میں5 نئی جگہوں پر آگ بھڑک اٹھی، صورتحال سنگین
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اجلاس کی صدارت سے انکار پروڈکشن آرڈرز چیئرمین سینیٹ
پڑھیں:
بلوچستان کے مسائل کا حل کیسے ممکن، کیا پیپلزپارٹی نے صدارت کے بدلے نہروں کا سودا کیا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان مسائل پیپلزپارٹی سندھ صدارت مسلم لیگ ن نصرت جاوید نہروں کا سودا وی نیوز