چینی صدر کی جانب سے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد کو نئے سال کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ ()
چین کے روایتی تہوار اسپرنگ فیسٹیول اور نئے سال کے موقع پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سخت سردیوں میں صوبہ لیاؤننگ کے دورے کے دوران نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ انہوں نے ملک بھر کی تمام قومیتوں کے افراد، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں نیز سمندر پار چینیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں کے حوالے سے کی گئی تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں۔سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں تبادلے کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔