چینی صدر کی اسپرنگ فیسٹیول کی آمد پر عام شہریوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بیجنگ () چین کے
صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کرنے کے لیے ہولوداو، شین یانگ، بین شی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اورنچلی سطح کے کارکنوں کے لئے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شی جن پھنگ نے لیاؤننگ صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی ، لیاؤننگ کے مختلف کاموں کی توثیق کی، اور امید ظاہر کی کہ لیاؤننگ نئے دور میں شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کو فروغ دینے میں نئی کامیابیوں کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا ، اور لیاوننگ میں چینی طرز کی جدیدکاری کا ایک نیا باب رقم کرنے کی کوشش کرے گا۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ لیاؤننگ کا صنعتی نظام نسبتاً مکمل ہے ، اور روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈیشن اور اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی کو مربوط کرنا اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ شمال مشرقی چین کی جامع بحالی کا انحصار اصلاحات اور کھلے پن پر ہے۔ لیاؤننگ زرعی وسائل سے مالا مال ہے ، اور شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی پر عمل کرنا ، نئی شہرکاری کی تعمیر کو فروغ دینا ، اور دیہی علاقوں کی جامع بحالی کو ٹھوس طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ ہمیں پارٹی کی قیادت پر سختی سے عمل کرنا چاہئے تاکہ ایک صاف ستھرا اور راست باز سیاسی ماحول تخلیق کیا جا سکے اور برقرار رکھا جائے ، اور ہر سطح کے کارکنوں کی ایمانداری اور نظم و ضبط پر مبنی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ نے
پڑھیں:
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ارسلان شیخ کی ملاقات
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ارسلان اسلام شیخ کو ہدایت کی کہ سکھر کے عوام سے رابطے میں رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے شہریوں کے تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں، سکھر کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر نے شہر میں جاری ترقیاتی اسکیموں اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین کو 25 اپریل کو کینال منصوبوں کے خلاف سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسہ عام کے انتظامات اور آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔