بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر محمد علی سیف کی جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ کا دورہ کیا اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکریٹری اطلاعات امیر العظیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے دیگر قائدین کے علاوہ عمران خان کے دوست اور جماعت اسلامی کے سابق ساتھی محمد علی درانی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا

بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی قیادت کا جماعت کی قیادت کے لیے خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے جماعت اسلامی کی عوامی ریلیف کے لیے جدوجہد کو سراہا اور عوامی مینڈیٹ چھینے جانے کے حوالے سے جماعت کی طرف سے حالیہ بیان پر شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر محمدعلی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور مشترکہ ایجنڈے کی تیاری کے لیے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلی خیبرپختون خوا علی امین گنڈا پور کی طرف سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی جماعت کی قیادت کو پیش کیا۔

مزید پڑھیے: بیرسٹر سیف نے قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اور کرم میں امن کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کی کوششوں کے حوالے سے بھی جماعت کی قیادت کو آگاہ کیا۔

نائب امیر لیاقت بلوچ نے جماعت کی جانب سے عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی طرف سے نیک تمناﺅں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسی کا وجود مٹانے یا کسی اور کا وجود منوانے سے ملک اور قوم مسائل سے نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسائل کا حل دانشمندی سے نکل سکتا ہے۔

قائدین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیرسٹر سیف جماعت اسلامی عمران خان کا پیغام لیاقت بلوچ منصورہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف جماعت اسلامی عمران خان کا پیغام لیاقت بلوچ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ محمد علی جماعت کی علی سیف کے لیے

پڑھیں:

شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر

شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعدازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے، وہ میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں، سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو جماعت اسلامی پاکستان کا نیا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ اور بعدازاں جماعت اسلامی کشمیر سے وابستہ رہے، وہ میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • غزہ کے لوگوں کیلئے احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
  • جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل  
  • لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
  • شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقرر
  • شکیل احمد ترابی جماعت اسلامی پاکستان کے نئے سیکرٹری اطلاعات مقرر