’وسیم اکرم نہ آتے تو گوتم گمبھیر سے ہاتھا پائی ہوسکتی تھی‘
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
سابق بھارتی بلے باز منوج تواری نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران ایک میچ میں وسیم اکرم نے ان کے اور گوتم گمبھیر کے درمیان ہاتھا پائی ہونے سے روکی۔
منوج تواری اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے درمیان تلخ تعلقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے منوج تواری نے بتایا کہ ’جب ایک نیا کھلاڑی آتا ہے تو اس کی اخبار میں سرخیاں لگتی ہیں، عین ممکن ہے وہ اس وجہ سے مجھ سے ناراض ہوں۔ اگر امیرے پاس پی آر ٹیم ہوتی تو میں آج بھارت کا کپتان ہو سکتا تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ایک بار دونوں کے درمیان ایڈن گارڈنز میں میری بیٹنگ پوزیشن کو لے کر شدید بحث ہوگئی۔ میں بہت مایوس تھا، وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ یہ رویہ نہیں چلے گا۔ تجھے کبھی کھلاؤں گا نہیں۔ میں نے ان کا سامنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کیوں بات کر رہے ہیں۔ اتنے میں وسیم اکرم اندر آگئے اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ورنہ ہاتھا پائی ہو سکتی تھی۔‘
دونوں کے درمیان 2015 میں رانجی ٹرافی کے دوران ہونے والی گرما گرمی بھی کافی خبروں کی زینت بنی تھی۔ اس متعلق منوج تواری کا کہنا تھا کہ گوتم گمبھیر ان کے ساتھ فیلڈ پر گالی گلوچ کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ رانجی ٹرافی میں وہ کریز پر گارڈ لے رہے تھے اور گوتم گمبھیر سلپس سے ان کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ پھر انہوں نے تو شام کو مل تجھے مارتا ہوں۔ جس پر منوج تواری نے کہا کہ شام کو کیوں، ابھی مارلو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گوتم گمبھیر منوج تواری کے درمیان کہا کہ
پڑھیں:
ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر عقیدے ہر مسلک کی نمائندگی ہے، آج اس ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چاردیواری محفوظ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے جس میں ہر عقیدے ہر مسلک کی نمائندگی ہے، آج اس ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چاردیواری محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ، میں اور ہم سب نشانہ ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں، مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو آئین کے تحفظ اور بہتری کے لئے ہی تحریک تحفظ آئین پاکستان چلی ہے۔
جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کا آپس میں کوئی ماپنے کا پیمانہ نہیں، ہم سب ایک فریب زدہ نظام تلے جی رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ کھڑا ہوں، انشا اللہ جیت ہماری ہو گی۔