کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔
(جاری ہے)
منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا،30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔مختلف الزامات کے تحت مزید 10 افراد کو سعودی عرب اور 1 شخص کو قطر سے ڈی رپورٹ کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد کو
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔