حملہ اور سرجری، کیا سیف علی خان جھوٹ بول رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو سرجری کے بعد جلد صحتیاب ہونے پر چند صارفین اور بھارتی حکومت کے رہنماؤں کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا، چند لوگوں کا خیال تھا کہ سیف علی خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا ہے ان پر حملہ نہیں ہوا ورنہ سرجری کے بعد اتنی جلدی صحتیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔
اب سوشل میڈیا پر بھارتی ڈاکٹر کا ایک بیان وائرل ہو رہا ہے جنہوں نے سیف علی خان کے جلد صحتیاب ہونے کی وضاحت کی ہے اور اداکار کا دفاع کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈاکٹر دیپک کرشنامورتی نے ایک ویڈیو شیئر کی جن میں ان کی واالدہ کو سرجری کے بعد چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے میں زخمی اداکار سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج
ڈاکٹر کرشنا مورتی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ویڈیو 2022ء کی ہے جو ان کی والدہ کی ہے، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ 78 سال کی عمر میں ایک ٹوٹے ہوئے پیر کے ساتھ چل رہی تھیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری اسی روز ہوئی تھی اور یہ ویڈیو اسی شام کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان لوگوں اور ڈاکٹروں کے لیے ہے جو سیف علی خان پر شک کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ کیا واقعی ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی ہے۔
For people doubting if Saif Ali Khan really had a spine surgery (funnily even some doctors!).
— Dr Deepak Krishnamurthy (@DrDeepakKrishn1) January 22, 2025
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بارے میں شک و شبہہ کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں چاقو مارا گیا تھا یا وہ ایکٹنگ کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید بنگلہ دیشی حملہ آور نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہو، یہ اچھی بات ہے کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔ بھارتی وزیر نے اپوزیشن رہنماؤں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ صرف مسلم اداکاروں کے حملوں پر بات کرتے ہیں جیسے کہ خان، لیکن ہندو اداکاروں کے بارے میں خاموش رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر حملہ نہیں ہوا، وہ ناٹک کررہے ہیں، بی جے پی رہنما
خیال رہے کہ 16 جنوری کوسیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام شہزاد کو گرفتار کیا ہے جو غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور جھوٹے نام بیجوئے داس سے رہ رہا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ سیف علی خان سیف علی خان حملہ سیف علی خان پر کا کہنا تھا کہ کے بعد
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا, جس میں وہ محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی ٹھٹہ سے کراچی کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران کچھ شرپسندوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔وزیر مملکت کھیئل داس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ شہر کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے تقریباً درجن بھر کارکنان نے اچانک حملہ کر دیا، جن کے ہاتھ میں پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔