سپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس طلب کر لیا گیا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرہ ہوگا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ان کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، یہ کہتے ہیں ہماری مجبوریاں ہیں، مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں یہ خود چائے وغیرہ پی لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق کسی اور میٹنگ میں شرکت نہیں کر رہے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کیلئے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے اعلان کیلئے 7 روز بھی بہت تھے، ہم دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔واضح رہیکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن نہ بنائے جانے پر حکومت سے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے تاہم چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات بحالی کا مشروط عندیہ دیا ہے جس میں انہوں نے پہلے کمیشن بنانے کی شرط رکھی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مذاکراتی کمیٹی شرکت سے انکار نے مذاکرات پی ٹی آئی میں شرکت

پڑھیں:

ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی شیڈول اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اب جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کے بجائے 19 مئی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب

جوڈیشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے 4 مئی تک چاروں صوبائی ہائیکورٹس میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے نام طلب کرلیے ہیں، ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سنیارٹی کا معاملہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان جوڈیشل کمیشن مستقل چیف جسٹسز نامزدگیاں ہائیکورٹس

متعلقہ مضامین

  • وفاق کا کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات
  • چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے چیئرمین کے لیے پروفیسر سروش لودھی کا انتخاب 
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • پنجاب: ن لیگ، پی پی پاور شیئرنگ کمیٹیوں کے اجلاس کل طلب
  • ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ