WE News:
2025-04-22@07:31:49 GMT

’مارچ اور اپریل میں بھی بارشوں کے امکانات بہت کم ہیں‘

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT

’مارچ اور اپریل میں بھی بارشوں کے امکانات بہت کم ہیں‘

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ جنوبی پنجاب اور بلائی سندھ کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں موسم سرما میں بارش کی متعدد بار پیش گوئیاں کی گئیں لیکن یا تو بارش ہوئی نہیں یا پھر پیش گوئیوں کے مطابق بارشوں کے سلسلے کے بجائے فقط بوندا باندی سے اشک شوئی ممکن ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں موسم سرما کا آغاز؛ برفباری اور بارشیں کم ہونے کا امکان

رواں موسم سرما میں بارشیں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوئی ہیں، جس پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے ایک ایڈوائزری میں بتایا ہے کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں، ایڈوائزری میں فراہم کردہ تفصیل کے مطابق سندھ میں بارشیں معمول سے 52 فیصد کم، بلوچستان میں 45 فیصد اور پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

بارشیں نہ ہونے کی وجہ نہ صرف کسان بلکہ عام عوام بھی پریشان ہیں، خشک اور سرد موسم کے باعث شہریوں کو لاحق صحت کے مسائل میں بھی اضافہ ہورہا ہے، سوال یہی ہے کہ آخر موسم سرما کی بارشیں کب ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق بارش کے کافی حد تک امکانات تھے لیکن بارش نہیں ہوئی اور اب اگلے ہفتے تک اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بارش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔

مزید پڑھیں: درجہ حرارت مزید بڑھے گا یا نہیں، محکمہ موسمیات نے کیا پیشگوئی کی ہے؟

’آج بھی اچھی دھوپ نکلی ہوئی ہے، اس لیے یہ کہنا بھی قبل از وقت ہوگا کہ مارچ یا اپریل میں بارشیں ہونے کا امکان ہے کہ نہیں، اس وقت موسم کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 2 مہینوں میں بھی بارش کے امکانات خاصے معدوم نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں بھی کہا گیا تھا کہ بارش نہ ہونے کے باعث خشک موسم میں بہتری کا امکان نہیں ہے، کیونکہ سیزن کا دوسرا نصف حصہ بھی پہلے نصف کی طرح خشک رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے سربراہ مہر صاحبزاد خان کے مطابق اس طرح کی صورتحال ماضی میں بھی دیکھی گئی ہے۔ ’یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ بارشیں معمول سے کم ہوئی ہوں۔‘

موسم سرما میں بارشوں اور برفباری کے نہ ہونے سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟

موسمیاتی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے ماہر ماحولیات محمد توحید نے وی نیوز کو بتایا کہ ملک میں موسم سرما کا دورانیہ سکڑ رہا ہے جبکہ موسم گرما کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں رواں ماہ ڈینگی خطرناک صورت اختیار کرسکتا ہے، محکمہ موسمیات کی وارننگ

’موسم میں کافی تغیرات وقوع پذیر ہورہے ہیں، مغربی ہواؤں کا سلسلہ، مون سون کا اختتام ان سب میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، جس نے موسم سرما کی بارشوں اور برفباری کے معمول کے سلسلے کو شدید متاثر کیا ہے۔‘

محمد توحید کے مطابق پاکستان میں اوسط درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، جس سے سرد کی شدت اور دورانیہ دونوں میں کمی ہوئی ہے، پاکستان کے بہت سے شہروں میں اب سردی اس طرح سے محسوس نہیں ہو رہی جیسے ہوا کرتی تھی، سردیوں کی فصلوں کی پیدا بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کا ملک میں زلزلہ کی پیش گوئیوں سے متعلق بیان

’فصلوں کی کاشت اور کٹائی کا دورانیہ بدل رہا ہے، برفباری میں کمی سے جہاں پانی کی قلت ہوگی، وہیں غیر متوقع متغیرات وائرس اور بیکٹریا پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں، جبکہ برفباری نہ ہونے سے پہاڑی علاقوں میں سیاحت متاثر ہوگی، یعنی لوگوں کا روزگار متاثر ہوگا۔‘

محمد توحید کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت کی تبدیلی سے شدید تمام تر عمومی مظاہر قدرت متاثر ہوتے ہیں اور اگر بروقت انتظامات نہ کیے گئے تو وقت کے ساتھ ساتھ 4 کے بجائے صرف ایک ہی موسم رہ جائے گا یعنی موسم گرما۔‘

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ناگزیر

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی دوسری ششماہی کے دوران گرم درجہ حرارت اور معمول سے کم بارشیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن سیزن کے قبل از وقت آغاز کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد بارشیں برفباری بیکٹریا پولن سیزن درجہ حرارت راولپنڈی محکمہ موسمیات وائرس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد بیکٹریا پولن سیزن راولپنڈی محکمہ موسمیات وائرس ایڈوائزری میں محکمہ موسمیات مزید پڑھیں علاقوں میں کا امکان متاثر ہو کے مطابق معمول سے نہ ہونے میں بھی رہا ہے

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر قائد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے  41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے  پیش نظر  کراچی کے  شہریوں کو احتیاط کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری  غیر ضروری  طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ  حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38،  پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، محکمہ موسمیات نے بُری خبر سنادی
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ