وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس کا عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
واشنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں امریکہ کے اراکین کانگریس نے عشائیہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق کانگریس مین ہنری کیولر اور کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کی سرکردہ ممبر میکسائن واٹرز کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔عشائیے میں محسن نقوی اور اراکین کانگریس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔عشائیے میں پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،فریقین نے پاک، امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
بھارت کےمشہور ریپر ایمی وے بنٹائی نے اداکارہ سویلینا سے اچانک شادی کرلی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اراکین کانگریس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے،اوورسیز پاکستانیوں کی امریکی معیشت کے ساتھ پاکستان کی اقتصادی صورتحال کی بہتری کیلئے خدمات لائق تحسین ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نژاد معروف امریکی بزنس مین طاہر جاوید اور پاکستان کے امریکہ میں سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اراکین کانگریس محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا کا خیر مقدم کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر فیصل شاہکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے امن مشنز کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھرپور حامی رہا ہے۔ عالمی امن کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فخر ہے کہ اقوام متحدہ کی پولیس کی سربراہی اس وقت پاکستان پولیس سروس کے ایک افسر کر رہے ہیں۔