پاکستانی ٹیم میں تبدیلی،دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے خرم شہزاد ڈراپ، امام الحق کی شمولیت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایک اضافی بیٹر کھلانے کی خواہش مند ہے۔
اگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق کے کھیلنے کی صورت میں خرم شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پچیس جنوری سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاتح رہا تھا۔
بھارتی ساختہ موبائل فونز و دیگر ٹیکنالوجی آلات ملکی سائبر سکیورٹی کیلئے خطرہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امام الحق ٹیسٹ میچ ٹیم میں
پڑھیں:
دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔
ارکان نے صحت سہولت کارڈ پر پمز میں مبینہ کرپش کا معاملہ اٹھایا تو چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر مہیش کمار نے تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شادی سے پہلے دلہے اور دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کے پرائیویٹ ممبر بل پر بحث کی گئی۔ رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ ٹیسٹ مرضی سے کرانے کی شق شامل کی گئی ہے۔
اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔ اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ بل کی اپنی اہمیت ہے۔ روڑے نہ اٹکائے جائیں۔ کمیٹی نے بحث کے بعد بل کثرت رائے سے پاس کردیا۔
نرسنگ کونسل حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نرسنگ کونسل کی صدر کی ڈگری اور تقرری پر بھی اعتراض کیا گیا۔ چیئر مین کمیٹی نے ہدایت دی کہ تحقیقات کرکے تفصیلات سے کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ پر پمز میں کرپشن کی اطلاعات تھیں جس پر پروگرام روک دیا گیا۔
سی ای او صحت سہولت کارڈ ارشد خان نے بتایا کہ وفاقی حکومت اب پراگرام کو مستقل کر نے جا رہی ہے۔ صرف غربا و مستحقین کا علاج مفت کرنے پر بھی غور ہے حتمی فیصلہ پندرہ روز میں کرلیا جائے گا۔