لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری 2025)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر واٹر ایمرجنسی لگانے کی تجویزدیدی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی،مختلف محکموں کی جانب سے رپورٹس جمع کرائی گئیں۔عدالت نے پانی کی سنگین کمی پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خشک سالی کی رپورٹ پر جواب مانگ لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کہاں ہیں؟ کیا پی ڈی ایم اے کو نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟ جج نے ریمارکس دئیے کہ پی ڈی ایم اے کو بند کر دیں اگر اس نے کچھ نہیں کرنا، پی ڈی ایم اے خود سے تو کچھ نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے۔زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جا رہی ہے۔

حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے۔زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔واسا کے وکیل نے بتایا کہ واٹر میٹر کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں کمرشل عمارتوں پر واٹر میٹر لگیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ڈومیسٹک سطح پر واٹر میٹر لگیں گے۔دوران سماعت ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ کار شو رومز کا بھی مسئلہ ہے وہاں روزانہ گاڑیاں دھلتی ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کار شو رومز بہت زیادہ پانی استعمال کرتے ہیں انکا ٹیرف بڑھائیں۔ ہم کتنے عرصے سے بول رہے ہیں کہ دس مرلے یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں واٹر ریسائیکلنگ پلانٹ نہ ہو۔

ہر کام عدالت نے ہی کرنا ہے تو اس محکمے کو بند کر دیا جائے۔دوران سماعت عدالت نے سموگ پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور کہا حکومت اور اداروں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ ٹرسٹ سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا 9 ہزار روپیہ لے رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بڑے سکولز کو ٹارگٹ کریں اور ان سے شروع کریں۔

ایچیسن کو بتائیں کہ انکے پچاس فیصد بچے کم از کم بسز پر آئیں گے۔ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ تین سکولز کا سروے کیا جو کہ بسز کیلئے دو ہزار سے دس ہزار روپے تک چارج کر رہے ہیں۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ فورسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مانگا منڈی کے قریب چھ سو ایکڑ جگہ روڈا کو دے رکھی ہے۔ وہاں پر روڈا نے پلانٹیشن کرنی تھی، ابھی تک ایک درخت نہیں لگا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے پانی کی

پڑھیں:

نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں: وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ---فائل فوٹو 

 وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا ہے کہ نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئینی بینچ بننے سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں، 26 ویں ترمیم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تھی، اس کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس وقت قانون کی خلاف ورزی ہو رہی یے، سب کچھ سب کے سامنے ہے، ایک وقت میں ہم بھی اس کا سامنا کر رہے تھے۔

گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق پر قوانین منظور کیے گئے: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں 70 سے زائد انسانی حقوق سے متعلق قوانین منظور کیے گئے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارے کلائنٹ سابق وزرائے اعظم تھے مگر ان کی گاڑیاں عدالتوں کے اندر نہیں آتی تھیں، آج جھندے والی گاڑیوں میں لوگ آتے ہیں، تقریر کر کے چلے جاتے ہیں، آج عدالتوں کے دروازے ان کے لیے کھل جاتے ییں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ فوجی املاک پر حملے کریں گے، پولیس کی گاڑیاں جلائیں گے، بلوے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے، ہم تو چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش کی عدالت نے اظہر الاسلام کی سزائے موت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکردی
  • مزید آئینی ترمیم کی ضرورت نہ فوجی تنصیبات کو آگ لگانے پر ہارپہنائیں گے : اعظم تارڑ
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں: وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور