ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور مذاکرات ختم کرنے کے حوالے سے ایک پیج پر رہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی علی امین گنڈاپور تجویز کی تائید کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں حکومتی ذرائع کا بھی ذکر ہوتا رہا اور کہا گیا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کسی صورت نہیں بنائے گی۔ بیرسٹر گوہر علی نے معاملہ آج بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کی تجویز دی۔ اسلام ٹائامز۔ تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی سے مزید مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے اچانک مذاکراتی  سلسلہ  ختم کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رات گئے بیرسٹر گوہر علی کی صدارت میں پارٹی کا اہم ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں  وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر گفتگو کی گئی۔ بیرسٹر گوہر علی اور سلمان اکرم راجہ نے مزید ایک سے دو روز انتظار کرنے کی تجویز دی۔ علی امین گنڈاپور نے مقررہ وقت تک جوڈیشل کمیشن کے قیام کا لیٹر جاری نہ کرنے پر مذاکرات ختم کرنے پر زور دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے نے بانی تحریک انصاف سے آخری کی جانیوالی ملاقات کے حوالے دیئے۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف اسد قیصر اور علی امین گنڈاپور مذاکرات ختم کرنے کے حوالے سے ایک پیج پر رہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے بھی علی امین گنڈاپور تجویز کی تائید کی۔ ویڈیو لنک اجلاس میں حکومتی ذرائع کا بھی ذکر ہوتا رہا اور کہا گیا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کسی صورت نہیں بنائے گی۔ بیرسٹر گوہر علی نے معاملہ آج بانی تحریک انصاف کے سامنے رکھنے کی تجویز دی۔ علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں پیشگی کہا کہ بانی تحریک انصاف بھی مذاکراتی سلسلے کو ختم کرنے کا کہیں گے۔ 
ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرسٹر گوہر علی نے بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران رات گئے اجلاس اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ بانی نے مذاکراتی سلسلے کو ختم کرنے اور فوری اعلان کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر علی نے مذاکراتی کمیٹی کے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ میں صورتحال سامنے رکھی، جس پر سب نے فوری اعلان کرنے کا کہا ہے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علی نے علی امین گنڈاپور بانی تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کرنے کی

پڑھیں:

تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور

سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔

 علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

انہوں نے کہا کہ  فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں، ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، جے یو آئی
  • مولانا فضل الرحمن کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد کرنے سے انکار
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
  • تحریک انصاف ایک سال میں اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی