الیکشن کمیشن کو 60 روز میں پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن کو 60 روز میں پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری لاء، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی، الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔