چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاؤننگ کے شہر بینشی میں بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کے نمبر 3 کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ کیا ، پلانٹ کے مرکزی کنٹرول سینٹر اور پروڈکشن لائن کو دیکھا اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے صنعتی اپ گریڈنگ کے بارے میں جانا۔
بینشی آئرن اینڈ اسٹیل گروپ کمپنی لمیٹڈ عوامی جمہوریہ چین میں پیداوار بحال کرنے والا پہلا سپر بڑا اسٹیل انٹرپرائز ہے، جس کا مرکزی کاروبار اسٹیل اور معدنی وسائل پر مبنی ہے اور یہ انٹرپرائز سامان مینوفیکچرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی سمیت دیگر متنوع صنعتوں کی مربوط ترقی کرتا ہے
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے سخت مؤقف سامنے آ گیا، انھوں نے کہا ہے کہ صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔ غیرقانونی مائننگ پر مشینری سرعام نیلام کریں گے۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے پی کا اپنا بنایا ہوا ایکٹ ہے، ایکٹ کے حوالے سے بیانیہ بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سندھ ، پنجاب یا بلوچستان جو کرتا ہے میں جوابدہ نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں اپنے صوبے کا جوابدہ ہوں، کوئی ایک شق بتا دیں جس میں ہم نے وفاق کو اختیار دیا ہو؟ ایس آئی ایف سی کی تجویز میں نے مانی ہی نہیں، صوبے میں غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا۔
انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں مشینری چھڑانے کیلئے وکیل بھی نہیں ملے گا، غیرقانونی مائننگ کرنیوالوں کی مشینری سرعام نیلام کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی اثاثوں کو ہرگز کوڑیوں کے مول نہیں بکنے دوں گا، مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا۔