سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظور کرایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آ باد:
سینیٹ کا اجلاس کچھ دیر بعد منعقد ہوگا جس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس کچھ دیر بعد منعقد ہوگا جس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ایجنڈے میں پیکا ترمیمی بل 2024ء کی منظوری شامل ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی پیکا ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے، رولز معطل کرکے پیکا ترمیمی بل منظور کرانے کی تحریک پیش ہوگی۔
قومی اسمبلی نے گزشتہ روز پیکا ترمیمل بل کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی۔
اسی طرح وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 منظوری کےلیے پیش کریں گے، وہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 بھی پیش کریں گی۔
وزیر انسانی حقوق نیشنل کمیشن فار مینارٹیز بل 2025 ایوان میں پیش کریں گے، وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی وفاقی بورڈ سے متعلق آرڈینس ایوان کے سامنے رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیش کریں
پڑھیں:
عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔