بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔
آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18منٹ جاری رہا جس میں 4 بل منظور کر لیے گئے جبکہ 4 مؤخر ہو گئے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی اور ادارہ 26 ویں ترمیم ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے مشاورت ہوتی تو بہتر ہوتا، حکومت کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اتفاقِ رائے پیدا کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
چیئرمین بلاول بھٹو کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ سے تعزیت
اعجاز جمالی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے ڈیفنس پہنچ گئے
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر ان کی اہلیہ ناہید وصی سے تعزیت کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سینیٹر تاج حیدر کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اپنی آخری سانس تک تاج حیدر جمہوری نظرئیے پر کاربند رہے، تاج حیدر کی ادبی، سماجی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں،تاج حیدر اپنی ذات میں ایک انجمن تھے، ان کے خلا کو کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی